November 9, 2019 at 6:12 pm

کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔افغان سیکیورٹی ایجسیز مسلسل 9 روز سے سفارتی عملے کو ہراساں کر رہی ہیں۔افغان سیکیورٹی ایجنسیز سفارتی عملے کو گھروں اور سفارتخانے سے کہیں جانے نہیں دے رہیں
سفارتی عملے کی ہر طرح کی نقل و حمل پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہے ۔پاکستانی سفارتی عملے کو بازار سے کھانے پینے کی اشیاء بھی نہیں خریدنے دی جارہیں۔گزشتہ شب افغان سیکیورٹی ایجنسیوں کی گاڑیوں نے پاکستانی ایمبیسی کی گاڑیوں کو ٹکر ماری۔مسلسل ٹکریں مارنے سے ایمبیسی کی گاڑیوں کے بمپر ٹوٹ گئے۔افغان سیکیورٹی حکام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر پاکستانی سفارتی عملے کا پیچھا کرتے ہیں

Facebook Comments