November 9, 2019 at 5:48 pm

وزیراعظم عمران خان نے باباگرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کو بابا گرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور سے جڑے منصوبوں کو 10 ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کرنے والے تمام اداروں اور وزارتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے حکومت اتنی محنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانیت اور انصاف جانوروں کے معاشرے سے فرق کرتی ہے، جو اللہ کے پیغمبر آئے انہوں نے انصاف اور انسانیت کی بات کی۔
کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود ہیں۔

Facebook Comments