November 9, 2019 at 5:28 pm

محمد آصف نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کیلئے دوسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیت لی، ترکی میں ہونے والے فائنل مقابلے میں محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو شکست سے دوچار کیا۔۔ بیسٹ آف ففٹین فریمز پرمشتمل حتمی معرکے میں آصف نے آٹھ پانچ کے اسکورسے میدان مارا۔ محمد آصف دوہزار بارہ میں بھی ورلڈ چیمپئن بن چکے ہیں۔ ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان کا یہ تیسرا ٹائٹل ہے۔۔۔ انیس سو چورانوے میں محمد یوسف نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Facebook Comments