حکومتی قرضوں میں8ہزارارب روپے سے زائد اضافہ

شیئر کریں:

حکومت کے قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت کے قرضے پہلی بار 33ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ستمبر 2019کے اختتام تک ملکی قرضے 33ہزار247ارب روپے کی سطح پر آگئے۔ستمبر 2018میں ملکی قرضے 25ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں 8ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے ابتک ملکی قرضوں 9ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے


شیئر کریں: