سانحہ تیزگام ،24 افراد کی نمازجنازہ ادا

شیئر کریں:

میرپورخاص(فہدسلطان) سانحہ تیز گام میں جاں بحق ہونے والے میرپورخاص کے 42 سے زائد لوگوں میں سے 26 کی شناخت کر لی گئی ۔ گزشتہ روز ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد 24 لعشوں کو ضلع انتظامیہ کے افسران اپنے ہمراہ میرپورخاص لے کر پہنچے۔ 2 میتیں ورثاء نے رحیم یار خان سے ہی وصول کرلی اور ایک میت کو ضلع عمرکوٹ بھی روانہ کردیا گیا۔ تمام میتیں گاما اسٹیڈیم میرپورخاص پہنچائی گئی جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ 5 میتوں کی نماز جنازہ مہاجر کالونی گروانڈ، 7 کی بسم اللہ مسجد سیٹلائیٹ ٹاون، 6 کی بلال مسجد پاک کالونی، 2 کی مکرانی مسجد غریب آباد اور دیگر میتوں کی نماز جنازہ مختلف مساجد میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔ شہر میں ایک ساتھ 26 لاشیں آنے پر سوگ کی فضا ہے اور تاجر برادری نے کاروبار مکمل طور پر بند کر رکھے ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ تیزگام میں جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعائیں گی گئی


شیئر کریں: