دانت ٹیڑھے کیوں ہیں؟ شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

شیئر کریں:

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹیڑھے دانت ہونے کی وجہ سے شوہر نے ٹیلی فون پر تین بار طلاق دے دی۔ بھارتی ریاست حیدر آباد کی رخسانہ بیگم کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر مصطفی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے تین بار طلاق دے دی۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سسرال والے جہیز کا مطالبہ کرتے تھے اور گزشتہ دس روز سے اسے کمرے میں بند کر رکھا تھا۔ رخسانہ بیگم کا کہنا ہے کہ شوہر اسے پسند نہیں کرتا تھا اور کہتا تھا کہ ٹیڑھے دانتوں کی وجہ سے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت میں تین طلاقیں دینا قانونا جرم ہے۔ مصطفی نے ایک ساتھ طلاق دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ رخسانہ کی درخواست پر پولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے


شیئر کریں: