خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لئے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

شیئر کریں:

حکومت سندھ نے خواتین اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے قیام کا بل اسی ماہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اتھارٹی کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں پروٹیکشن کمپلیکس تعمیر کرے گی۔ سندھ حکومت مراکز کی تعمیر کے لئے زمین فراہم کرے گی ۔ان پروٹیکشن کمپلیکس میں پولیس اسٹیشن ، وکلاء کے دفاتر ، فیملی کورٹ اور شیلٹر ہوم کی سہولت مہیا کی جائے گی۔


شیئر کریں: