داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا

شیئر کریں:

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش کا لیڈر ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ٹرمپ کی منظوری کے بعد آپریشن کیا جس میں داعش کا 48 سالہ سربراہ ابوبکر البغدادی ہلاک ہوا ہے۔
پینٹاگون کے سینئر عہدیدا ر کے مطابق ابوبکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
پینٹاگون ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا ہدف بغدادی ہی تھا۔
نیوزویک کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ بغدادی کے مارے جانے کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔


شیئر کریں: