October 14, 2019 at 9:50 pm

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اسلام آباد پہنچ گئے۔برطانوی شاہی جوڑے کا طیارہ نور خان ائیربیس پر اتر گیا جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیاجبکہ برطانوی ہائی کمشنر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔

برطانوی شاہی جوڑے کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 4 روزہ دورے میں 15 اکتوبر کو صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو ایک اسکول کا بھی دورہ کریں گے اور شاہی مہمان اسی دن ایک فلاحی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

Facebook Comments