October 14, 2019 at 3:05 pm

پی آئی اے کا اپنے بزنس پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ قومی ائیرلائن نے پانچ نئے طیارے بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پی آئی اے دو مراحل میں پانچ طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔ پہلے مرحلے میں دو A320 طیارے رواں ماہ کے آخر اور نومبر میں لیے جائیں گے۔ تین نیرو باڈی طیاروں کیلئے ٹینڈر نومبر میں جاری ہوگا ۔ نئے 323 نیروباڈی طیارے کم ایندھن خرچ کریں گے۔ نئے طیاروں سے پی آئی اے اندرون و بیرون ملک پروازوں میں اضافہ کرے گا ۔ لاہور سے اسلام آباد ہر تین گھنٹے کے بعد فلائٹ چلائی جایا کرے گی۔

Facebook Comments