October 12, 2019 at 10:24 pm

کراچی میں کمسن بیٹی کے قتل کا مقدمہ لڑنے والا باپ عدالت سے آتے ہوئے پُراِسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ محمد محمود چانڈیو کا چار روز سے کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔دس ماہ قبل منگوپیر میں گھر پر فائرنگ سے آٹھ مہینے کی بچی خدیجہ جاں بحق ہوگئی تھی۔ بچی کے قتل کا مقدمہ لڑنے والا باپ کا باپ چار دن سے غائب ہے۔ محمود چانڈیو کو دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔
اندرون سندھ کے علاقہ قمبر شہداد کوٹ میں لڑکا لڑکی کے فرار کے شبے میں گاؤں کے زمیندار نے محمود چانڈیو پر الزام لگایا اور اُس کے گھر پر فائرنگ بھی کرائی، جس میں خدیجہ کی جان گئی۔پولیس نے گمشدگی کی درخواست وصول تو کرلی مگر محمود چانڈیو کو اب تک تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

Facebook Comments