October 12, 2019 at 7:31 pm

حکومت نے لنگر خانہ پروگرام کوپسماندہ علاقوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع خبروالے کے مطابق وفاقی حکومت نےاسلام آباد کے بعداب تھرپارکر میں “لنگرخانہ ” کھولنے کا پلان بنالیا ہے۔تھرپارکر میں تین لنگر خانے کھولے جائیں گے، ہر لنگر خانہ میں 600 افراد کومفت کھانا ملے گا ۔وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر میں لنگر خانہ کا جلد افتتاح کریں گے۔تھرپارکر میں “لنگر خانہ” پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تھر میں لنگر خانے کھولنے سے متعلقہ وزارت کو احکامات دے دئیے۔لنگر خانوں کی جگہ کے تعین کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم آئندہ ہفتے تھرپارکر کا دورہ کرے گی

Facebook Comments