October 12, 2019 at 6:33 pm

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آنے لگے ہیں۔ جمعیت علما اسلام کے آزادی مارچ میں شرکت پر ن لیگ کی قیادت یعنی میاں نواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں کے درمیاں اختلافات کی باتیں بھی باز گشت کررہی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ساتھ دینے کے حق میں نہیں اسی لیے ان کی جانب سے پارٹی کی صدارت چھوڑنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کئی رہنما غائب رہے ۔ لاہور کا اجلاس بھی پارٹی اختلافات کو پتہ دے رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اسی وجہ سے خواجہ آصف اور احسن اقبال موجودہ صورت حال سے دلبرداشتہ ہو کر امریکا جارہے ہیں۔ تاہم اس بارے میں دونوں رہنماوں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Facebook Comments