October 11, 2019 at 9:21 am

چاپان سے تعلق رکھنے والی سنیتا نے ڈسکہ کے نوجوان سفیان کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور دوستی ازدواجی زندگی میں بدل گئی اور جاپان کی رہائشی خاتون سنیتا اپنے جیون ساتھی کی محبت اور تلاش میں سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں پہنچ گئی۔

ڈسکہ کے رہائشی نوجوان سفیان نے بتایا ہے کہ اس کا تعلق ڈسکہ کے گاوں گلوٹیاں سے ہے، اس کی دوستی سنیتا سے فیس بک پر ہوئی، لیکن پاکستان پہنچنے کے بعد سنیتا نے اسلام قبول کر لیا اور اس کا نیا نام عائشہ رکھا گیا ہے۔ شادی کے بعد نوبہیتا جوڑا ڈسکہ کے بازاروں میں شاپنگ کرتا رہا اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Facebook Comments