October 9, 2019 at 6:55 pm

کوہاٹ پولیس نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنادیا. ڈی پی اوکیپٹن(ر)واحدمحمودکے مطابق ریگی شینو خیل کے علاقے سے خود کش جیکٹ برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا.خود کش جیکٹ شینو خیل کی آبادی میں واقع باغات میں زیر زمین چھپایا گیا تھا.خود کش جیکٹ پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنایا. خود کش جیکٹ میں دس کلو گرام ہائی ایکسپلوزیو بارود اور آہنی چھروں کا استعمال کیا گیا تھا.

Facebook Comments