October 9, 2019 at 5:49 pm

پاکستان کا اسلامی ممالک کے درمیان پل کے کردار کی حیثیت کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خطے کا ماحول آلودگی سے پاک کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ پاکستان کی موثر سفارت کاری نے دونوں اسلامی ممالک کے سخت گیر موقف کو کسی حد تک نرم کر دیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے خبر والے کا بتایا ہے کہ حالات کو بہتر بنانے کے لیے بہت جلد وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک بار پھر اہم ملاقات کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم چند ہی روز کے دوران سعودی عرب اور ایران کے ہنگامی دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم جدہ سے محمد بن سلمان کو اعتماد میں لینے کے بعد وہیں سے براہ راست تہران چلے جائیں گے ۔ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات میں محمد بن سلمان کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کہتے ہیں وزیر اعظم چینی سے واپسی پر یا پھر ایک دو روز اسلام آباد میں قیام کے بعد اہم مشن پر نکلیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے باعث مسلمان ممالک کے درمیان مغرب کی جانب سے پیدا کی گئی خلش ختم ہو گی اور خطہ میں مسلمانوں کے ٹکراو کی مسلم دشمن ممالک کی سازش ناکام ہوگی۔

Facebook Comments