October 9, 2019 at 9:39 am

کراچی کے علاقے خدا داد کالونی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس انسپکٹر غوث عالم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق خدا داد کالونی کے علاقے اللہ والی چورنگی کے قریب گھات لگائے ملزمان نے پولیس انسپکٹر غوث عالم پر فائرنگ کردی۔ غوث عالم اپنی گاڑی میں دفتر کی جانب جا رہے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غوث عالم ہائی پروفائل کیسسز پر کام کر رہے تھے، سب انسپکٹر غوث عالم ساؤتھ انویسٹی گیشن بریگیڈ تھانے میں تعینات ہیں، فائرنگ سے زخمی سب انسپکٹر غوث عالم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے راہ گیر بھی شدید زخمی ہوا۔

Facebook Comments