October 8, 2019 at 5:54 pm

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریزنےوزیراعظم کےمشیربرائےتجارت عبدالرزاق داودکوان کےعہدے سےہٹانےکامطالبہ کردیا۔۔۔صنعت کاروں اورتاجروں کاکہناہےکہ رزاق داود پانچ علحیدہ وزارتوں میں بےجامداخلت کررہےہیں جس سے تاجربرادری مشکلات کاشکارہے۔کراچی میں فیڈریشن ہاوس میں پیٹرن ان چیف ایس ایم منیراوردیگرکےصنعت کاروں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئےصدرفیڈریشن ہاوس داروخان نےمطالبہ کیاکہ رزاق داودکوان کے عہدے سےفوری طورپربرطرف کیاجائے۔۔۔ان کاکہناتھاکہ گزشتہ گیارہ ماہ سے وزیراعظم کی ہدایت پربنائی گئی بزنس کونسل میں رزاق داودکےمن پسندافرادکوشامل رکھاگیاہے۔۔۔ان کے اعتراض کےباوجودکونسل میں تبدلی نہیں کی گئی۔۔۔صنعت کاروں نےکہاکہ ملک ک معاشی صورتحال مسلسل خراب ہورہی ہے۔۔۔ایسے میں وزیراعظم کےمشیران مزیدخرابیاں پیداکررہےہیں۔۔۔پاکستان بزنس کونسل تاجروں کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ رزاق داود کےذاتی دوستوں کاکلب ہے جس میں حقیقی تاجرنہیں ۔۔۔بلکہ مختلف شعبہ جات کی ایلیٹ کلاس شامل ہے۔۔۔تاجروں نےکہاکہ حکومت اوران کےمشیران ٹیکسوں میں اضافے کےلیےکوشاں ہیں۔۔۔لیکن تاجروں کےاصل مسائل کوحل کرنےکےلیےسنجیدہ اقدامات نہیں کیےجارہےجس کی وجہ سےتجارت اورملکی معیشت مسلسل گراوٹ کاشکارہے۔۔۔

Facebook Comments