October 8, 2019 at 10:51 am

حکومت اور جے یو آئی کے درمیان سیاسی کے ساتھ قانونی جنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کی جانب سے لیگل نوٹس کے بعد جے یو آئی نے بھی جوابی کارروائی کے لیے کمر کس لی ہے۔ جے یو آئی کی قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے پراینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو 5 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھیجا جا رہاہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹیاں بدلنے والے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کو تین صفحات پر مشتمل لیگل نوٹس باضابطہ طور پر آج بھجوا دیا جائے گا۔ لیگل نوٹس جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکریٹری غفور حیدری کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت ٹوئٹس ہٹا کر معافی مانگیں۔ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے من گھڑت الزام لگا کر پارٹی کی شہرت کو داغدار کیا ہے۔ اس پر انہیں پندرہ روز کے اندر اندر معافی مانگنی پڑے گی۔

Facebook Comments