October 4, 2019 at 1:33 pm

پاکستان تحریک انصاف اور سابق گورنرووزیراعلیٰ پنجاب ملک غلام مصطفیٰ کھر کا کتا زخمی ہونے پرکاشتکار کے خلاف تھانہ سناواں میں مقدمہ درج کرادیاگیا۔غلام مصطفیٰ کھر کا کتا مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ستانواں میں موٹر سائیکل کی زد میں آ گیا تھا۔

کتے کی مالیت ایک لاکھ 30 ہزار روپے بتائی جاتی ہے جسے غلام مصطفیٰ کھر کا ملازم واک کروا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل کتے سے جاٹکرایا جس سے کتا اور موٹر سائیکل چلانے والا دونوں زخمی ہوگئے۔ویٹرنری ڈاکٹر سے کتے کا معائنہ کرانے کے بعد زخمی کتے کی میڈیکل رپورٹ پرسابق گورنر پنجاب کے ملازم کی مدعیت میں موٹرسائیکل سوارمحمد اسماعیل کیخلاف تھانہ ستانواں میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے پر محمد اسماعیل گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگیا۔ واقعہ 25 ستمبر کو پیش آیا تھا۔یادرہے ملک غلام مصطفیٰ کھر کتے پالنے اور انہیں لڑوانے کے انتہائی شوقین ہیں۔

Facebook Comments