October 3, 2019 at 11:53 am

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کی جانب سے پکوڑے بیچنے کے بیان پر ”پکوڑا ڈے“ منا ڈالا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کی جانب سے یہ انوکھا احتجاج وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی جانب سے انھیں پکوڑے بچینے والا کہنے کے ردعمل میں سامنے آیا۔
ڈاکٹر حضرات نے سرکاری اسپتالوں میں پکوڑا ڈے مناتے ہوئے ان مواقع کی تصاویر شوسل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی، کچھ سینئر ڈاکٹروں نے تو پکوڑوں سے بھری پلٹیں اپنے سر پر اٹھا کر تصاویر بنوائیں۔
خیال رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے گزشتہ روز پکوڑوں سے متعلق بیان بھی واپس لے لیا گیا ہے لیکن اب انہیں ڈاکٹروں سے کون چھڑائے۔

Facebook Comments