October 2, 2019 at 12:46 pm

پنجاب حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کیلئے اسکول کے بچوں کے لیے وہیکل پول سسٹم استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اسکولوں کے سربراہان کومراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہیکل پول سسٹم کے ذریعے ایک علاقے سے آنے والے افراد ایک گاڑی استعمال کریں۔نوٹی فکیشن کے مطابق وہیکل پول سسٹم کے ذریعے سڑک پر موٹرسائیکل کی تعداد میں کمی ہوگی۔ اس لیے طلبا اوراساتذہ پیسے ڈال کرکوئی ایک گاڑی استعمال کریں۔مراسلے میں اکتوبر سے دسمبر تک وہیکل پول سسٹم پرزوردینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments