October 1, 2019 at 1:33 pm

خیبر پختون خوا کے ضلع مردان میں بارش اور طوفان کے باعث چھتیں اور دیواریں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے فرش کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر کا مالک ذاکر اللّٰہ، اس کی بیوی اور 2 بچے 3 سالہ عبدالصمد اور 2 سالہ سپنا جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کاٹلنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مردان کے گاؤں گدر میں بھی ایک مکان کی چھت گرنے سے 70 سالہ شخص عبدالقلندر جاں بحق اور 18 سالہ حمزہ زخمی ہو گیا۔بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں خستہ حال مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

Facebook Comments