September 30, 2019 at 10:31 am

ملک بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی، زرائع کے مطابق مرنے والے 9 مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ملک بھر میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی۔خطہ پوٹھوہار ڈینگی کے لیے خطرناک ترین قراردیا گیا۔اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد تین ہزار سے بڑھ گی۔پنجاب میں مریضوں کہ تعداد 3 ہزار 8 سو تک پہنچ گی۔خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا۔خیبر پختونخواہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔صوبہ سندھ میں 3 ہزار بلوچستان میں 2 ہزار 7 سو سے زائد مریض ڈینگی کا شکار۔آزاد کشیمر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4 سو سے تجاوز کر گئی۔

Facebook Comments