September 27, 2019 at 6:18 pm

کراچی میں پہلا پاک سری لنکا کرکٹ ٹاکرا بارش کی نظر ہوگیا۔ اسٹیڈیم میں بارش کا پانی جمع ہونے پر میچ منسوخ کردیا گیا۔کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ دن تین بجے شروع ہونا تھا۔ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی نیشنل اسٹیڈیم سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھا بارش شروع ہوگئی۔ فوری طور پر پچ کو ڈھانپ دیا گیا،، لیکن کافی دیر جاری رہنے والی تیز بارش کی وجہ سے گراونڈ میں پانی بھر گیا۔اسٹیڈیم پہنچنے میں کامیاب شائقین اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی شدت سے میچ شروع ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ بعد میں آوٹ فیلڈ کی صورتحال دیکھتے ہوئے ایمپائرز اور گراونڈ اسٹاف نے آج کا میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان سری لنکا دوسرا میچ ۔۔۔ شیڈول پرنظرثانی کے بعد دونوں ٹیموں کےدریان میچ اب تیس ستمبرپیرکوکھیلاجائے گا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ اب 30 ستمبر بروز پیر کو کھیلا جائے گا۔میچ کے شیڈول میں نظر ثانی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔جمعہ سمیت رواں ہفتے ہونے والی بارش کے بعد سازگار آؤٹ فیلڈ کی فراہمی کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کو 2 روز درکار ہیں۔پیر کو ری شیڈول کیے گئے میچ کی ٹکٹیں آن لائن اور مخصوص ٹی سی ایس کاؤنٹرز پر دستیاب ہوں گی۔ڈاءریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کہتے ہیں کہ رواں ہفتے غیرمتوقع بارشوں نے ہمیں سیریز کے شیڈول میں نظرثانی پر مجبور کیا ہے، شائقین کرکٹ اتوار کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کو پیر کے میچ میں استعمال کرسکتے ہیں۔ری فنڈ پالیسی کے تحت شائقین کرکٹ کو آج کے میچ کے لیے خریدی گئی ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے

Facebook Comments