September 27, 2019 at 1:16 pm

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو سوشل میڈیا پر مسلسل قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں، جس کے بعد پولیس نے اُن کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق ایسا لگتا ہے جیسے 21 سال قبل کالے ہرن کے شکار کا معاملہ ابھی تک سلمان خان کے پیچھے لگا ہوا ہےجس کی وجہ سے انہیں مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
16 ستمبر کو اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف پنجاب یونیورسٹی(سوپو) کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کیا گیا تھا جس میں اداکار سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کیا، جس میں معلوم ہوا کہ ایک ’گیری شوٹر‘ نامی صارف نے فیس بک پر سلمان خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جسے لال رنگ کے کراس کے نشان سے کاٹا ہوا ہے اور ساتھ میں لکھا تھا کہ ’سلمان ، آپ سوچتے ہیں کہ آپ خود کو بھارتی قانون سے بچا لیں گے لیکن وشنوئی سماج اور سوپو پارٹی نے آپ کے لیے سزائے موت کا اعلان کردیا ہے۔ ‘

Facebook Comments