September 27, 2019 at 11:32 am

لاہور کی مقامی عدالت نے گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں ۔ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔عدالتی حکم کے باوجود گلوکارہ پیش نہ ہوئیں تو عدالت نے رابی پیر زادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ۔محکمہ وائلڈلائف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں اعتراف کیا کہ وہ پانچ سال سے ان حشرات کے ساتھ کھیل رہی ہیں تاہم انہوں نے ان کی ملکیت سے انکار کیا ہے ۔۔۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اداکارہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نایاب حشرات کے بارے میں پوچھ گچھ کرے۔ واضح رہے کہ محکمہ وائلڈلائف نے گیارہ ستمبرکو اداکارہ کا چالان کیا تھا۔۔۔

Facebook Comments