September 19, 2019 at 6:19 pm

نیب راولپنڈی اور کراچی نے گذشتہ روز مشترکہ کارروائی میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں مبینہ طور پر ملوث کے ایم سی کے سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی خان کو کراچی سے گرفتار کیا۔ لیاقت علی کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیاء کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

خبروالے کو موصول ہونے والی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ لیاقت علی کے گھر سے کلُ 243 چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

ان کے گھر سے مہران ٹاؤن کے 20 پلاٹوں کی فائلیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی رہائش گاہ سے ملنے والی گاڑیوں میں مرسڈیز بینز،لینڈ کروزر، ہائی لکس ،فارچونر اور رینج روور بھی شامل ہیں۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاقت علی نے تمام اثاثے کرپشن سے بنائے، کرپشن سے بنائی گئی تمام اثاثوں کی تفصیلات قبضے میں لے لی گئیں۔

نیب راولپنڈی کی ٹیم نے تفتیشی اصغر خان کی سربراہی میں کارروائی کی۔

Facebook Comments