September 18, 2019 at 9:17 am

نیویارک سے توقیر الحق
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم آل پاکستانی امریکن کوالیشن نے دیگر پاکستانی امریکن سیاسی سماجی فلاحی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے ہفتہ 21 ستمبر کو دوپہر بارہ بجے پورے امریکہ سے ملک گیر سطح پر کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مقبوضہ وادی میں مقید 80 لاکھ کشمیروں کے آئینی و قانونی حقوق سلب کیے جانے پر ایک ٹیلی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں ناصرف پورے امریکہ بلکہ کینیڈا یورپ اور پاکستان سے بھی لوگ شریک ہوں گے اور اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔ امریکہ میں تحریک آزادی کشمیر کے سپاہی ڈاکٹر غلام نبی فائی مقبوضہ وادی کی بدترصورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔ جبکہ اس تحریک کے امریکا میں ہراول دستے کےسپاہی سردار سوار خان امریکہ میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اقوام متحدہ سے 27 ستمبر کے خطاب کے موقع پر ہونے والے احتجاج کی کال اور انتظامات کی تفصیلات بیان کریں گے۔ ٹیلی کانفرنس کا مقصد تحریک کشمیر کے سپورٹرز کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرنا اور انہیں متحرک کرنا ہے۔ منتظمین کے مطابق اس ٹیلی کانفرنس میں شرکاء کی تعداد 300 تک ہوسکتی ہے ۔اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایک پیک کےچیئرمین شیخ توقیر الحق نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو عدلیہ بحالی تحریک میں فعال اور متحرک کرنے کے لیے انہوں نے نارتھ امریکہ کی تنظیموں اور ایکٹیوسٹوں کے ساتھ اس طرح کی ایک ٹیلی کانفرنس کی تھی جو بہت ہی نتیجہ خیز ثابت ہوئی تھی۔ اس ٹیلی کانفرنس میں انتہائی اہم سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے جن کا آئندہ دو دنوں تک اعلان کر دیا جائے گا ، اس کے علاوہ انتہائی اہم اور نامور صحافی بھی اس ٹیلی کانفرنس کا حصہ ہوں گے ۔ ٹیم اے پیک کے تکنیکی ماہرین سافٹ وئیر انجینئر چوہدری شکیل اور چودھری وسیم نے بتایا کہ آپ بذریعہ ویب لنک ، فون یا فیس ٹائم کے ذریعے ٹیلی کانفرنس کا حصہ بن سکتے ہیں اور اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔ ٹیم اے پیک اے پیک سنٹر میں ویب لنک کے ذریعے اکٹھے بیٹھ کر اس کانفرنس میں شرکت کرے گی ۔ اے پی کے کو چیئرمین خرم روف خان نے آے پیک سنٹر میں حلوہ پوری کے ناشتے کا انتظام بھی کیا ہے، انہوں نے تمام کمیونٹی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے کشمیر کے اس اہم موضوع پر اس معلومات افضا ٹیلی کانفرنس میں 21ستمبر دن بارہ بجے” کشمیر کی پکار اور ہم پاکستانی امریکن کیا کر سکتے ہیں ۔۔؟” کہ مولوی سے ہونے والی اس اہم ٹیلی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں ۔اے پیک کے چیئرمین شیخ توقیر الحق نے تمام محب وطن پاکستانیوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت دی ۔ ٹیم اے پیک کی کوارڈنیٹر سبیکا خان نے بتایا کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی اس ٹیلی کانفرنس میں شرکت کرے گی ۔ اے پیک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عارف سہیل ، وائس پریذیڈنٹ عامر یونس ، وائس پریذیڈنٹ شکیل اجمل چودھری ، شعبہ خواتین کی صدر عالیہ توقیر اورکوآرڈینیٹر سبیکا خان و دیگر نے اس انتہائی اہم ٹیلی کانفرنس کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں ۔ اس ٹیلی کانفرنس میں شرکت یا کسی قسم کی مزید معلومات کے لیے شیخ توقیرالحق فون نمبر 6955 496 917 ، محمد حسین 9927 219 718 اور سبیکا خان کو 9245 881 917 پر کال کریں ۔

Facebook Comments