September 17, 2019 at 10:38 am

تحریر: آئی ایم ملک
کون کہتا ہے پاکستان میں لڑکیوں کو آزادی نہیں،،، لڑکیاں بھی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام بنا رہی ہیں۔ سیاحت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور گلگت بلتستان اب فیمیل فٹ بال کی وجہ سے شناخت ہوگی،،، کیونکہ ہنزہ کے پھسو گوجال میں گلگت بلتستان فیمیل فٹ بال سیزن ٹو جو ہورہا ہے،،، پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں ہنزہ ،شمشال اور سوست سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،،،
ایک ہفتے جاری رہنے والے فیمیل فٹ بال لیگ سیزن ٹو کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انعقاد قومی کھلاڑی سمیرا عنایت اور کرشمہ عنایت نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا ہے۔

سمیرا عنایت محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان میں فیمیل فٹ بال کو فروغ دے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کا موقع فراہم کرنے پر نہی فٹبالرز بھی نہال ہیں. میچ شمشال جیتے یا سوست ،، یا اور کوئی ٹیم،، ایک کیمپ میں خوشی اور دوسرے میں مایوسی،، جو کہ فطری عمل ہے،،، لیکن اس میچ سے سیکھا کیا اصل چیز یہ ہوا کرتی ہے،، بس یہی گلگت بلتستان کی لڑکیاں آج کل سیکھنے سیکھانے میں لگی ہوئی ہیں. اپنی مدد آپ کے تحت کی جانے والی کھیلوں کی سرگرمیوں سے لڑکیاں جس طرح آگے نکل کر آرہی ہیں اگر منظم انداز میں کام کیا جائے تو یہ لڑکیاں عالمی سطح پر پاکستانی پرچم سربلند کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

Facebook Comments