بلی ہلاکت کے کیس کا فیصلہ،ملزمہ بری

شیئر کریں:

کراچی کی جوڈیشل عدالت میں ایک سال 7 ماہ سے زیر سماعت بلی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔بلی قتل کیس میں ملوث ملزمہ کو بری کردیا گیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کراچی میں بلی کے قتل کا انوکھا کیس کا فیصلہ سنادیا ۔عدالت ناکافی شواہد کی بناء پر ملزمہ کو بری کردیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مشیر نامہ اور سی ڈی آر پیش نہیں کیا گیا۔ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے جس میں ملزمہ اور مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہو۔کیس پر مزید کاروائی عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جاں بوجھ کر ہلاک کیا۔بلی کسی کی ملکیت نہیں تھی لہذا اسکی قیمت کا تعین بھی نہیں کیا جاسکتا۔یکم فروری 2018 میں کراچی کے علاقے درخشاں تھانے کی حدود میں ایک بلی خاتون کی گاڑی کے نیچے آکر زخمی ہوئی تھی جو بعد میں مر گئی۔


شیئر کریں: