September 14, 2019 at 5:06 pm

سیاحتی مقامات پر ٹورسٹس کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر نئی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،،، آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو سفارشات پر مبنی سمری ارسال کر دی۔آئی جی پنجاب کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ سیاحوں کے تحفظ کے لیئے ٹورسٹ فورس کے نام سے نئی فورس بنائی جائے۔ ہوٹل مالکان کی جانب سے ٹورسٹس کو ہراساں کرنے کے واقعات آئے روز منظر عام پر آتے ہیں۔ سمری میں درج کیا گیا کہ اردن، نیپال، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور ملائشیا میں بھی اسی طرز کی ٹورسٹ فورسز پہلے سے کام کر رہی ہیں۔ ٹورسٹ فورس سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو تحفظ فراہم کرے گی

Facebook Comments