September 14, 2019 at 10:22 am

پنجاب کے علاقےلودھراں میں دھان کی فصل میں کیڑے مار دوائی ڈالنے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے 4 کسان جاں بحق ہوگئے۔لودھراں کےعلاقہ عبداللہ پورمیں 4 کسانوں نے بغیر کسی احتیاطی تدابیر کے دھان کی فصل میں سنڈی سے بچاؤ کے لیے زہریلی کھاد ڈالی جس سے چاروں بےہوش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں رات گئے 3 کسان اور آج صبح ایک کسان دم توڑ گیا۔جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں، تمام افراد کی نمازجنازہ عبداللہ پور میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Facebook Comments