September 13, 2019 at 3:35 pm

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کےناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔علیم خان کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے۔عدالت نے 30 ستمبر تک پی ٹی آئی رہنما علیم خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
علیم خان کے خلاف سال 2014 میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔اس کیس میں وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما نامزد ہیں جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

Facebook Comments