September 12, 2019 at 11:54 pm

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ نمائندہ خبر والے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی طے کر لی گئی ہے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے دو ملاقاتیں ہوں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات لنچ اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی ۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم عمران خان متعدد ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورہ میں وزیر اعظم عالمی قیادت کو کشمیر کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کریں گے اور نام نہاد بھارت کی جمہوری حکومت کا حقیقی چہرہ بھی دنیا کے سامنے لائیں گے۔

Facebook Comments