September 12, 2019 at 9:48 pm

‏وہاب ریاض کا غیر معینہ مدت تک کے لیے طویل دورانیئے کی کرکٹ سے آرام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے وہاب ریاض قائد اعظم ٹرافی 2019-20 سے دستبردار ہوگئے وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا،محدود اوورز کی کرکٹ سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع ملے گا،جب خود کو ‏طویل دورانیئے کی کرکٹ کھیلنے کا اہل سمجھوں گا، اپنی دستیابی ظاہر کر دوں گا،آج ‏پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے،‏ میری بات سمجھنے پر پی سی بی کا مشکور ہوں

Facebook Comments