September 12, 2019 at 9:31 pm

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے ہم نیوز سے وابستہ خاتون رپوٹر فاطمہ نازش کو اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے۔ کرائم اینڈ ٹیرر ازم جرنلسٹ فورم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی جانب سے مثبت کام پر صحافی کی حوصلہ افزائی کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اندرون شہر مکمل طور پر سیل تھا، ایک کمسن بچہ جو معمول کے مطابق اپنے گھر کا چولہا جلانے کی خاطر تسبیح اور مسواک فروخت کرنے کےلئے اندرون شہر جارہا تھا تاہم تمام راستوں کی بندش کے باعث ڈی ایس پی زرولی خان نے اُسے روکتے ہوئے پوچھا کہ تم دن میں کتنے کماتے ہو جس پر بچے نے کہا کہ 200 روپے، ڈی ایس پی زرولی نے بچے کو 200 روپے دیئے اور اُسے گھر واپس بھیج دیا تھا۔ ڈی ایس پی زرولی کے اس اقدام کو خاتون صحافی نے سراہتے ہوئے اُس پر رپورٹ بنائی تھی۔ یہ رپورٹ سو شل میڈیا پر وائرل ہوئی اور ز بردست عوامی پز یر ائی ملی۔

Facebook Comments