September 11, 2019 at 8:27 am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو برطرف کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جان بولٹن سے کل استعفیٰ مانگا تھا، جو آج صبح موصول ہوگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جان بولٹن کو کل ہی کہہ دیا تھا کہ وائٹ ہائوس کو ان کے خدمات کی اب ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے جان بولٹن کی بیشتر تجاویز سے شدید اختلاف تھا، نئے قومی سلامتی مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کا ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments