September 10, 2019 at 8:07 pm

ملک بھر میں دسویں محرم کے جلوس اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوا۔، لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی اور کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ ملتان، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کے جلوسوں میں بھی عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ملک بھر میں دسویں محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ کراچی میں مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس شام کو امام بارگاہ حسینیان ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تبت سینٹر میں جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین ادا کی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، کشمور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی جلوسوں میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
لاہور میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل پر اختتام پزیر ہوا، جلوس کے شرکا نے رنگ محل کے مقام پر نماز ظہرین ادا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہر کے مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیف سٹی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔
فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں میں بھی جلوس اپنی منزل پر اختتام پزیر ہوگئے، پشاور میں چھوٹی بڑی امام بارگاہوں سے 12 جلوس برآمد ہوئے۔

Facebook Comments