September 9, 2019 at 10:15 am

لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سبی میں روک لیا گیا ہے، ٹرین کو سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پیر کی صبح کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی اکبر ایکسپریس 9گھنٹے تاخیر سے سبی پہنچی تو ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے سبی میں روک لیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو پیر کی صبح سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
اسی ٹرین کو پیر کی صبح 9 بجے واپس لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم اب سبی سے تاخیر سے آمد کے باعث کل لاہور جانے والی اکبر ایکسپریس تقریباً 3 گھنٹے کی تاخیر سے دوپہر ساڑے 12 بجے لاہور روانہ ہو گی۔

Facebook Comments