September 8, 2019 at 7:31 pm

صوابی کے علاقے مانیری پایان محلہ کرم خیل کے سلمان خان نامی لڑکا بوسنیا میں مارا گیا۔ سلمان خان ولد شاہ نظر خان بوسنیا کے راستے اٹلی جارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بوسنیا میں سلمان خان کو بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔ سلمان خان کی میت کل پاکستان لائی جائے گی۔ یاد رہے چند روز پہلے ہی ایک منڈی بہاؤالدین کا نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ داخل ہونے کی کوشش میں مارا گیا تھا۔

Facebook Comments