September 7, 2019 at 7:38 pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد جھلس گئے۔حادثہ بھٹائی آباد کے علاقے میں امام بارگاہ کے قریب ساتویں محرم کے جلوس کے دوران پیش آیا۔ جلوس امام بارگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا کہ علم تاروں سے ٹکرا گیا۔ واقعہ میں جھلسنے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد علی، حاجی خاصخیلی اور سونو شاہ زیب شامل ہیں ۔

Facebook Comments