September 7, 2019 at 7:17 pm

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا 2 معصوم پاکستانیوں کو گرفتار کرکے دہشت گرد بنا کر پیش کرنے کا دعویٰ غلط ہے، ہاٹ لائن رابطے پر پہلے ہی بھارت کو آگاہ کر دیا تھا کہ 2 کسانوں نے غلطی سے ایل او سی پار کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کی جانب سے جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیے گراؤنڈ تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا 2 معصوم پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر گرفتار کرنے کا جو دعویٰ سامنے آیا ہے وہ غلط ہے، کیونکہ 21 اگست کو آزاد کشمیر کے 2 کسانوں نے غلطی سے ایل او سی پار کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ عارف اور 30 سالہ خلیل گھاس کاٹنے گئے تھے اور غلطی سے انہوں نے ایل او سی پار کر لی تھی۔اس متعلق بھارت کو آگاہ کرنے کے لیے پہلے سے ہی ہاٹ لائن رابطہ پر تفصیلات بتا دی گئی تھی اور اب ان معصوم پاکستانیوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا حقائق کے منافی ہے۔

Facebook Comments