September 7, 2019 at 7:09 pm

لاہور ميں سلنڈر دھماکے سے مکان کی بالائی منزل گرگئی، افسوسناک واقعے ميں مياں، بیوی اور بيٹا جاں بحق ہوگئے۔اقبال ٹاؤن کے علاقے رچنا بلاک کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد مکان کی بالائی منزل گر گئی، ملبے میں 3 افراد دب گئے، جن کی لاشیں کئی گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔ريسکيو ذرائع کے مطابق گھر کے ايک مريض کا آکسيجن سلنڈر پھٹنے سے کچن ميں موجود گيس سلنڈر بھی پھٹ گيا، زور دار دھماکے کی وجہ سے بالائی منزل کا ملبہ گرا جو گھر ميں موجود افراد کی جان لے گيا۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دو کمرے مکمل طور پر تباہ جبکہ دیگر کمروں کے دروازے اور کھڑیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبہ ہٹانے میں پاور ٹولز کا بھی استعمال کیا گیا، تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔جاں بحق افراد کی شناخت 63 سالہ عارف صديقی، 40 سالہ کنول اور 19 سالہ ابوبکر کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقيقات میں پوليس نے اسے حادثہ قرار ديا ہے۔ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دیگر 5 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook Comments