September 7, 2019 at 7:02 pm

وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ بھارت کے صدر نے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی، تاہم وزیراعظم کی منظوری سے بھارتی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کی اجازت نہیں دی گئی۔اسلام ٓاباد سے جاری خبروں کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی صدر کے طیارے کو ملکی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار کردیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کو بھارت کے صدر رام ناتھ کووند کو آئیس لینڈ جانا تھا، کم فاصلے کیلئے بھارتی طیارے کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنا پڑتی، تاہم حالیہ کشیدگی اور ماضی کے تلخ تجربے پر وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے بھارتی صدر کو فضائی حدود کے استعمال کی کلیئرنس نہیں دی گئی۔اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارتی درخواست کو مسترد کردیا۔

Facebook Comments