September 6, 2019 at 3:15 pm

منڈی بہاوالدین کا ایک اور اٹھارہ سالہ نوجوان فیصل شہزاد یونان سے فرانس کی ڈنکی لگاتے ہوئے بوسنیا میں دریا کی لہروں میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہارگیا۔ فیصل شہزاد اپنے بہن بھایوں میں سب سے بڑا تھا۔ نوجوان 3 ماہ پہلے ہی یونان پہنچا تھا اور مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے پیدل اٹلی کے راستے فرانس کی ڈنکی لگارہا تھا۔ یونان حکومت پہلے ہی اپنی سرحدیں سیل کر چکی ہے۔ یاد رہے منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے کئی نوجوان غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments