September 6, 2019 at 12:34 pm

پنجاب کے علاقے ظفروال میں یوم دفاع کی تقریب کے لیے بچوں کو اسکول لے جانے والا رکشہ پر بجری سے بھرا ٹرک الٹا گیا، افسوسناک حادثہ میں رکشہ ڈرائیور سمیت 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔حادثہ نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ دیں۔ ظفر وال میں ڈمپر ڈرائیور کی لاپرواہی نے معصوم طلبہ کی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ حادثہ شکرگڑھ روڈ پر پیش آیا۔ حادثہ پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی، بچوں کے والدین اور رشتہ دار زار و قطار روتے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Facebook Comments