September 5, 2019 at 9:40 pm

کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8افراد زخمی ہوگئے۔ شہر کے مصروف علاقے خیزی چوک میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکارجائے دھماکا پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا۔پولیس کی مزید نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

Facebook Comments