September 5, 2019 at 6:54 pm

وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان ہوگا،3 بارچالان کے بعد لائسنس معطل کردیا جائے گا۔ ٹریفک جام پرڈیوٹی آفیسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیرصدارت اسلام آباد ٹریفک پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پرعمدرآمد شروع کرنے کا حکم دے دیا ۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments