September 5, 2019 at 5:32 pm

تحریک انصاف کی حکومت بھی پولیس میں تبدیلی نہ لا سکی، چند روز قبل رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چرانے والے ملزم صلاح الدین کی حوالات میں موت کے بعد سے پولیس پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی تھیں۔اسی طرح آج بھی لاہور میں سی سی پی او آفس آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے ملنے کے لیے آنے والی بوڑھی خاتون سے پولیس اہلکار نے بد تمیزی کر ڈالی۔ بوڑھی خاتون وہیل چیئر پر بیٹھ کر آئی تھی۔
سی سی پی اوآفس میں اپنی درخواستیں لیکرآنے والے سائلین کیساتھ پولیس اہلکار نے بد تمیزی کی، بوڑھی خاتون آئی جی پنجاب سے ملنا چاہتی تھی۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، جس کے بعد بوڑھی خاتون سے بدتمیزی کرنے والے اے ایس آئی آصف کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔ شہریوں سے ناروا سلوک کرنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments